انٹر نیشنل

امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ناکام، تقریب میں بھگدڑ مچ گئی

امریکہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی .

 

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی سالانہ تقریب کے دوران واشنگٹن کے ایک ہوٹل میں مسلح شخص نے فائرنگ کی، جس میں 5 سے 8 گولیاں چلائی گئیں۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اعلیٰ حکام کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

 

بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ” پر بیان دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی فوری کارروائی کو سراہا اور بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے میں ٹرمپ محفوظ رہے، جبکہ ہال میں موجود سینکڑوں افراد نے میزوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

 

واقعہ کے بعد بھی تقریب جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا، تاہم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button