تلنگانہ

ٹریفک چالان سے بچنے ہائی ٹیک چالاکی۔ نوجوان نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ساتھ کچھ کیا ایسا کام: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے کچھ گاڑی مالکان کی دکھائی گئی “ہائی ٹیک چالاکی” پرپولیس بھی حیران ہے۔ نمبر پلیٹیں نظر نہ آئیں اس کے لیے میگنیٹ لگانا یا نقلی نمبر پلیٹ استعمال کرنا جیسے غیر قانونی

 

طریقے اختیار کرتے ہوئے آخرکار پکڑے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں شہر میں دو افراد ٹریفک پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔سین پوری کے رہنے والے 28 سالہ کامران جو ایک خانگی ملازم ہے انھوں نے چالان سے بچنے کے لیے اپنی ڈیوک

 

بائیک کے سامنے والی نمبر پلیٹ مکمل طور پر ہٹا دی۔ پیچھے کی نمبر پلیٹ پر اس نے ایک میگنیٹ اس طرح لگایا کہ کسی کو شک نہ ہو۔ اس نے ایسا انتظام کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر نمبر پلیٹ اوپر کی طرف مڑ جائے اور نظر نہ آئے۔

 

ہفتہ کے دن بایو ڈائیورسٹی جنکشن پر چیکنگ کے دوران رائے درگم ٹریفک کے ایس آئی ناگراجو نے گاڑی کو روک کر باریک بینی سے جانچ کی تو یہ چال سامنے آ گئی۔ فوراً بائیک کو ضبط کر لیا گیا

 

اور ملزم کو مزید کارروائی کے لیے لا اینڈ آرڈر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button