مضامین
خبر پہ شوشہ ۔“بیوی کا ٹینشن”

کے این واصف
مرد کی زندگی میں بیوی کی اہمت سے انکار نہیں مگر گل سے پیوست خار کی طرح ہر بیوی باعث “ٹینشن” ضرور ہوتی ہے۔ یہ بات تحریر شدہ نہیں مگرتسلیم شدہ حقیقت ضرور ہے اور اب اس حقیقت کا اعتراف ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ہوا ہے۔
پچھلے ہفتہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا “ ہر مرد کو اس کی بیوی کسی نہ کسی حوالے سے ٹینشن ضرور دیتی رہتی ہے۔
اس دوران ایوان میں قہقہے اس وقت بلند ہوئے جب راہول گاندھی نے کہا “اس ٹینشن سے میں اور مودی جی بالکل محفوظ ہیں کیونکہ ہماری بیویاں نہیں ہیں”۔
راہول گاندھی کے اس بیان پر کبھی پڑھا ایک جملہ یاد آیا۔ عورت کو کوئی ٹینشن نہیں ہوتا کیونکہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہوتی۔


