جنرل نیوز

معروف ادیب و مصنف اور ماہر تعلیم فاروق طاہر کی دختر کی شادی

حیدرآباد 25 اپریل (اردو لیکس) معروف ادیب، مصنف اور ماہرِ تعلیم فاروق طاہر کی دختر، ڈاکٹر ابتسام فاروق کا نکاح محمد دستگیر علی کے فرزند محمد زبیر علی کے ساتھ 24 اپریل 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء، ایلائٹ کنونشن ہال، سعید آباد میں نہایت خوشگوار، باوقار اور روح پرور ماحول میں منعقد ہوا۔

 

اس پُرمسرت تقریبِ نکاح میں شہر کی معزز شخصیات، سماجی و ملی قائدین، علماء کرام، ائمہ مساجد، اساتذہ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے دلہا و دلہن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے خیر و برکت کی تمنا کی۔

 

تقریب میں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہرالدین، سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد نصیرالدین، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد ڈاکٹر محمد مبشر احمد، مرزا اعظم علی بیگ، سید سلطان محی الدین، اطہر معین (اسوسی ایٹ ایڈیٹر روزنامہ منصف)، سید مبشر خرم اور محمد ریاض احمد (روزنامہ سیاست)، محمد آصف یار خان (تلنگانہ ٹوڈے)،ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ایڈوکیٹ،محمد فاروق اعظم غوث خاموشی ٹرسٹ محمد عفان قادری مہر آرگنائزیشن محمد حسام الدین (فور ٹی وی)

 

ڈاکٹر محمد غوث، ڈاکٹر عابد معز، ایڈوکیٹ اختر شریف، سید احمد، سید عبدالباسط شکیل، محمد عبداللہ، محمد عبدالباسط خان، محمد یداللہ، محمد اقبال احمد خان، رام سبا راؤ، ایم اے صمد، وجیہ الدین حامد انصاری، مرزا سلیم بیگ (کارپوریٹر ایم آئی ایم)، محمد مظہرالدین صدیقی، محمد اسحق، محمد واجد علی، محمد صلاح الدین اور محمد عمر صلاح الدین سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

مزید برآں محکمۂ تعلیم کے عہدیداران، سی آر پیز، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز چارمینار ایم مدن موہن ریڈی، مشیرآباد کے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز وی نرسا راجو اور شیڈرک وشنو وردھن ریڈی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

 

خطبہ نکاح والدِ عروسہ فاروق طاہر نے خود پڑھا اور دلہا و دلہن کے لیے خصوصی دعا کی۔

فرید محمد طیب، سید اکبر شریف، محمد قادر خان افشار اور سعد محمد تابشِ فاروق مہمانوں کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button