جنرل نیوز
جگتیال ضلع ایس پی نے ملت اسلامیہ جگتیال کے الیکشن کمیٹی کو مبارکباد پیش کی

جگتیال _ جگتیال ضلع ایس پی اشوک کمار نے جگتیال سنٹرل مسلم الیکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور شہر کے مختلف مساجد کے نومنتخب صدور کو مبارکباد پیش کی۔ جگتیال سنٹرل مسلم الیکشن کمیٹی کے کمشنر محمود علی افسر اور سرپرست خواجہ لیاقت علی محسن کی قیادت میں الیکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور مساجد کے صدور نے ضلع ایس پی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ضلع ایس پی نے الیکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ صدارتی انتخاب پرامن طریقے سے کرانے پر الیکشن کمیٹی کے رکن 99 ٹی وی جگتیال کے رپورٹر شہراج الدین موسق کو خراج تحسین پیش کیا اور سرٹیفکیٹ پیش کیا۔