تلنگانہ

کریم نگر میں کل ہند مشاعرہ اور ادبی کانفرنس 

 

صدر ادارہ  ادب اسلامی  کریم نگر نثار احمد کے بموجب ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کی جانب سے کل ہند مشاعرہ اور ایک روزہ ادبی کانفرنس کریمنگر میں 12 اکٹوبر 2024 بروز ہفتہ منعقد کی جارہی ہے. ادبی کانفرنس صبح 10.30 بجے تا شام 5 بجے نیشنل پیالس حسینی پورہ پرمنعقد ہوگی جس میں مانو یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد، ساتہ واہنا یونیورسٹی کے پروفیسر مختلف موضوعات پر مخاطب کریں گے. ہائ اسکول، کالج، یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے. کانفرنس میں جناب طاہر بن حمدان چئیرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ، جناب پروفیسر ایس اے شکور، ڈاکٹر جعفر جری، ڈاکٹر فہیم الدین، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم، ، فاضل حسین پرویز و دیگر حصہ لیں گے. رات 8.30 بجے ایس ایف ایس گارڈن رضوی چمن پر کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا. جس میں ملک کے ممتاز ومشہور شعراء جناب نعیم اختر خادمی، انس نبیل، غلام فرید، بشارت علی اختر کے علاوہ تلنگانہ کے نمائندہ سنجیدہ و مزاحیہ شعراء اپنا کلام پیش کریں گے. ادبی کانفرنس اور کل ہند مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر حسن رضا ء صدر ادارہ ادب اسلامی ہند دہلی کریں گے.

مشاعرہ کی تیاری جاری ہے. استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ ، صہیب احمد خان نگران ادارہ ، میر شوکت علی ، فیصل وارثی، سرور شاہ بیابانی، نثار احمد، نے کریمنگر کے بہ ذوق حضرات و خواتین کو کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت دی ہے. انشاءاللہ مزیر تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ لای جائیں گی.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button