الیکشن کمیشن کی حمایت میں 124 سابق آئی اے ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کا کھلا خط – اپوزیشن سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کی حمایت میں 124 سابق آئی اے ایس اور آئی ایف ایس افسران کا کھلا خط، اپوزیشن سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی – الیکشن کمیشن آف انڈیا کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کے درمیان 124 سابق آئی اے ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں نے کمیشن کی حمایت میں ہندوستانی شہریوں کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی یا ووٹوں کی چوری کے الزامات عائد کرنے کے لیے قابلِ اعتماد ثبوت ضروری ہیں۔
بغیر ثبوت ایسے الزامات سے جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں اور ووٹوں کی چوری کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
سابق عہدیداروں نے سوال کیا کہ جس انتخابی نظام کو کامیابی کے وقت درست قرار دیا جاتا ہے، شکست کے بعد اسی کو دھاندلی زدہ کیسے کہا جاسکتا ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد سیاسی وجود برقرار رکھنے کے لیے مناسب ثبوتوں کے بغیر ایسے الزامات اور بیانیے گھڑے جارہے ہیں۔



