انٹر نیشنل
امریکہ میں فائرنگ حاملہ خاتون 2 بچوں سمیت 9 ہلاک

نئی دہلی: امریکہ میں فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری میں ایک مکان کے باہر نامعلوم شخص (حملہ آور) کی فائرنگ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور نے گھر کے باہر دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد اندر جا کر کئی افراد پر فائرنگ کی۔اس حملہ کی فوری وجہہ کا پتہ نہیں چل سکا۔



