جرائم و حادثات

گانجے کی غیر قانونی کاشت فروخت سادھو گرفتار۔ تلنگانہ کی عادل آباد ضلع پولیس کی کاروائی

عادل آباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں سرکونڈہ منڈل کے حدود میں واقع وائی پیٹ گاؤں میں پولیس نے گھر کے پچھلے صحن میں غیر قانونی طور پر گانجے کی کاشت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو سادھو بتایا گیا ہے۔

 

پولیس نے اس کے گھر سے گانجے کے 18 پودے ضبط کیے ہیں جن کی مالیت تقریباً 1.80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر سرکونڈہ کے سب انسپکٹر بی وکرم نے پولیس عملے کے ساتھ ملزم کے گھر پر دھاوا کیا۔ اس کارروائی کے دوران محکمہ زراعت کے افسر اور پنچایت سکریٹری بھی موجود تھے۔

 

پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے وائ پیٹ گاؤں کے رہنے والےرامو (62) کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ملزم کے گھر کے صحن میں کاشت کیے گئے گانجے کے 18 پودوں کا متعلقہ عہدیداروں کی موجودگی میں معائنہ کیا اور انہیں ضبط کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مبینہ طور پر گانجے کی کاشت اپنے استعمال کے علاوہ مہنگے داموں فروخت کرکے رقم کمانے کے مقصد سے کررہا تھا۔اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے گانجے کے پودے ضبط کرلیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button