بہتر علاج کے لیے درست ڈاکٹر کا انتخاب ضروریDAREکی جانب سے11،اکتوبر بروز اتوار کو عوامی شعور بیداری پروگرام
بہتر علاج کے لیے درست ڈاکٹر کا انتخاب ضروریDAREکی جانب سے11،اکتوبر بروز اتوار کو عوامی شعور بیداری پروگرام
ڈاکٹر عبد الواسع کا خصوصی لیکچر، شہریوں سے معلوماتی پروگرام میں شرکت کی اپیل
حیدرآباد: ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن (DARE)کے زیر اہتمام مسجد عزیزیہ،مہدی پٹنم،حیدرآبادکے باہمی تعاون سے ایک اہم اور طبی بیداری پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر سید احمد مرتضی،صدر۔تنظیم ڈیئر حیدرآباد کے بموجب اس پروگرام کا بنیادی عنوانHOW TO SEEK TREATMENT WISELY: Family)Doctor,Specialist or Emergency علاج کا صحیح انتخاب کیسے کریں: جنرل فزیشن، ماہر ڈاکٹر یا ایمر جنسی؟) رکھا گیا ہے، جس کا مقصد عوام میں صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ ذرا سی تکلیف پر بغیر ضرورت بڑے ماہر ڈاکٹروں کے پاس چلے جاتے ہیں یا پھر خود سے دوائیاں استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں، اس پروگرام میں بتایا جائے گا کہ کس مرض میں، کب اور کس معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ماہرین اس بات کی بھی وضاحت کریں گے کہ ہر سر درد کے لیے اعصابی امراض کے ماہر اور ہر پیٹ درد کے لیے معدے کے ماہر کے پاس جانا ضروری نہیں ہوتا بلکہ جنرل فزیشن کی نگرانی سے بھی بیشتر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر عبد الواسع (ایم بی بی ایس، ایم ڈی۔ کنسلٹنٹ فزیشن، ڈیئر اسپیشلٹی کلینک) کا خصوصی لیکچر ہوگا۔ ان شاء اللہ یہ پروگرام بتاریخ 11 / اکتوبر 2026ء بروز اتوار، فوراً بعد نماز مغرب مسجد عزیزیہ، ہمایوں نگر، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔ منظمین نے تمام شہریوں سے اس معلوماتی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے مستفید ہونے کی پرخلوص اپیل کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات9989690157/7702277660 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



