نیشنل

بکری چوری کا الزام۔ مہاراشٹرا میں دلت نوجوانوں کی الٹا لٹکا کر پٹائی کی گئیں۔ واقعہ کا ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے چار دلتوں کی بری طرح سے پٹائی کی گئی۔ یہ وحشیانہ واقعہ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا، احمد نگر ضلع کی شری رامپور تعلقہ کے ہرے گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

 

 

اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر پانچ فراری میں ہیں۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد نے ہرے گاؤں میں احتجاج کیا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ اپنی بکریوں اور کبوتروں کے نظر نہ آنے پر 25 اگست کو ہرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے دلت خاندان کے چار افراد پر بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام عائد کیا

 

 

وہ انھیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے اور انہوں نے مسروقہ مال واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت نوجوانوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر پٹائی کی۔ اس حرکت کی ملزمین میں شامل ایک ملزم نے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔

 

 

پولیس نے اس معاملہ میں شکایت ملنے کے بعد اقدام قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button