جنرل نیوز

حافظ مسعود خان حادثہ میں زخمی علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل 

نظام آباد:26/ نومبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے حافظ مسعود خان ساکن محلہ پھولانگ چند دن قبل ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے سے علاج کیلئے ڈاکٹرس نے 3تا 4 لاکھ روپئے کے اخراجات بتائے ہیں ان اخراجات کی پابجائی کے اہل نہ ہونے کی وجہ سے حافظ مسعود خان نے اہل خیر حضرات سےمالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ محمد لئیق خان کو اطلاع ملنے پر اپنے رفقاء کے ہمراہ حافظ مسعود خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ حافظ مسعود خان کے گوگل پے اور فون پے کے ذریعے ان کے سیل نمبر 9390072706 پر مالی امداد ار سال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button