جنرل نیوز

سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس 

سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس

چیرمین جناب الحاج ایم اے شکور صدر جناب محمد فیاض الدین اسلم نے سوسائٹی کے 19ویں

جنرل باڈی اجلاس میں شریک مہمانوں و شرکاء سے اظہار تشکر

نظام آباد: 6/اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا ایک اجلاس چیرمین جناب الحاج ایم اے شکور صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں گذشتہ 26/ جولائی کو منعقدہ (19) واں جنرل باڈی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر تمام مہمانوں اور معززین سے اظہار تشکر کیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کو مزید فعل کرنے کے علاوہ جنرل باڈی اجلاس کے مصارف و دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے منظوری دی گئی

 

۔ جشن یوم آزادی 15/ اگست کے موقع پر دفتر سوسائٹی پر قومی پرچم صدر سوسائٹی جناب محمد فیاض الدین اسلم بوقت 10:30 بجے دن پرچم کشائی انجام دیں گے۔ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے جناب الحاج ایم اے شکور صاحب نے کہا کہ سوسائٹی بلالحاظ مذہب و ملت بالخصوص سینئر سٹیزن کے مسائل کی یکسوئی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے عوام الناس کے تعاون پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کے عہدیداروں کی ستائش کی اور اس کاز کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اس اجلاس میں محمد فیاض الدین اسلم صدر، نائب صدورایم اے جلیل، محمد سعید الدین شالیمار، محمد یوسف آرگنائزنگ سکریٹری،محمد افتخار الدین سکریٹری،سید محبوب علی خازن، عارف دبئی، محمد یوسف الدین خان نے شرکت کی۔ایم اے جلیل نائب صدر نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

 

یہاں اس بات کاذکر بے محل نہ ہوگا کہ ضلع نظام آباد کی معروف و تنظیم بنام سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا قیام با ضابطہ طور پر جناب الحاج ایم اے شکور صاحب بانی و چیرمین گذشتہ 19سال قبل عمل لایا گیا تھا اپنے قیام سے لیکر سوسائٹی نے مختلف فلاحی، سماجی، ملی خدمات انجام دیتے آرہی جن میں قابل ذکر ضلع انتظامیہ سے موثر نمائندگی کرتے ہوئے ادھار سنٹر کا سوسائٹی کے دفتر احمد پورہ کالونی نظام آباد پر قیام عمل لایا گیا اس سنٹر سے 22ہزار سے زائد عوام الناس کے ادھار کارڈ تیار کئے گئے اس کے علاوہ مسلم میتوں کی تجہیز و تدفین میں مالی امداد فراہم کی گئی

 

علاوہ ازیں وظیفہ پر سبکدوش ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت سطح پر کامیاب نمائندگی کی گئی مختلف س شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات کی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں توصیف ناموں، شالپوش و گل پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور مختلف ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اوریہ سلسلہ بہ ستور جاری ہے۔ غریب و مستحق طلباء و طالبات میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button