تلنگانہ

سعید آباد قتل واقعہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ۔ جعفر حسین معراج کی مقتول کے والد کے ہمراہ پولیس حکام سے ملاقات

تصویر میں مقتول کی بیوی اور معصوم بچے

حیدرآباد ۔‌کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی اور فلور لیڈر اکبرالدین اویسی صاحب کی ہدایت پر مجلس کے یاقوت پورہ کے رکنِ اسمبلی جناب جعفر حسین معراج صاحب نے

 

سعید آباد علاقہ کے مقتول فصیح احمد (عامر) کے والد کے ہمراہ حیدرآباد پولیس کے ایڈیشنل کمشنر جناب تفسیر اقبال اور ڈی سی پی چارمینار سے ملاقات کی۔

 

واقعہ سے متعلق دستیاب تمام معلومات سینئر پولیس حکام کے سامنے پیش کی گئیں اور قتل کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اس واردات میں ایک سے زائد افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔

 

سینئر پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اب اس مقدمے کی نگرانی براہِ راست ان کی نگرانی میں کی جائے گی اور اس جرم میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضہ پورے کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ چند دن قبل ہی عامر کا سعید آباد علاقے میں سرعام بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا مقتول کے پسماندگان میں بیوی اور سات بچے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button