بی آر ایس پارٹی کھمم سٹی کی جانب سے کھمم میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ اور دھرنا

سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کی ہدایت پر کھمم سٹی کمیٹی بی آر ایس پارٹی کی جانب سے کھمم میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست دھرنا منظم کیا گیا
کانگریس حکومت کی مجہول پالسیوں اور کھمم بلدیہ کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کو لیکر کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشان بنایا دھرنا اور احتجاج میں بی آر ایس قائدین نے کانگریس حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی کھمم سٹی بی آر ایس قائدین نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھمم بلدیہ کارپوریشن میں بدنظمی اور رشوت خوری عروج پر ہے بی آر ایس پارٹی کھمم سٹی قائدین نے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھمم بلدیہ کارپوریشن میں ڈیزل کی رقم میں کروڑوں روپے کی ہیر پھیر ہوئے اس کے باوجود ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ خاموش ہے آج کھمم شہر کے تمام ڈیویژنوں میں روزانہ کوڑا کرکٹ کی نکاسی نھی ہورہی ہے
جس کو لیکر کھمم شہر کی عوام کافی پریشان حال ہے اندرما مکانات کی تقسیم میں بھی کانگریس پارٹی جانبدارانہ رویہ اختیار کررہی ہے اور اندرما مکانات کے لیے مستحقین سے کانگریس پارٹی کے گلی لیڈروں کی چاندنی ہے ہزاروں روپیہ بٹور رہے ہیں کھمم ضلع کی عوام کانگریس پارٹی کی مجہول پالسیوں کی وجہ سے برہم ہے کانگریس کی موجودہ حکومت میں کھمم ضلع سے تین قدآور وزراء رہنے کے باوجود کھمم ضلع کی عوام حکومت کی مراعات سے محروم ہیں غریبوں کے مسائل اور مستحقین کے وظائف اگر فوری طورپر جاری نہی کیے تو متحدہ کھمم ضلع میں بی آر ایس پارٹی سخت احتجاج کریں گی
اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کھمم سٹی قائدین پی ناگاراجو بی مرلی پریساد سابق ڈپٹی میر کھمم بلدیہ کارپوریشن محمد تاج الدین عزیز الحق قمر سابق کتب خانہ چیرمین ضلع کھمم آر جے سی کرشنا سابق ذرعی مارکیٹ چیرمین ضلع کھمم محمد برہان الدین کے علاوہ پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی



