جرائم و حادثات

2 سال کی بچی کے ساتھ جنسی درندگی۔ حیدرآباد پرانا شہر واقعہ کے مجرم کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی ایک عدالت نے دو سالہ بچی کے ساتھوجنسی زیادتی کرنے والے شخص کو عمر قید اور 7,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 

اس کے علاوہ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ فاسٹ ٹریک پوکسو کورٹ کی جج ایم کے پدماوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ بچی کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا۔بالاپور منڈل کے شاہین نگر سے تعلق رکھنے والا سونو چکرورتی عرف محمد آصف عمر (22) سال  بھٹے بیچنے کا کام کرتا تھا

 

۔ اس نے 22 جون 2025 کو ایک گھر کے سامنے کھیلتی ہوئی دو سالہ بچی کو بھٹہ دینے کا لالچ دے کر وہ کمرے میں لے گیا۔اس نے بچی کو کمرے میں بند کر کے اس کی عصمت دری کی بچی کے روتے ہی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے نوجوان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا اور یہ مقدمہ مقامی عدالت میں زیر دوران تھا آج عدالت نے نوجوان کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button