تلنگانہ

جنگاوں میں ٹی ایس میسا اور صادق فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع مسجد جنگاؤں میں ووٹر انرولمنٹ کیمپ کا انعقاد

آج ٹی ایس میسا اور صادق فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع مسجد جنگاؤں میں ووٹر انرولمنٹ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ 17/18 سال مکمل کرنے والوں کو بطور ووٹر اندراج کرنا ہوگا۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ شروع کئے گئے پروگرام کو ٹی یس میساء اور صادق فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع مسجد میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر قوم کے شہریوں کی مدد کے لئے جو پروگرام منعقد کیا ہے اس کو سراہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر شریمتی راجیتاء نے کیا۔ انہوں نے ٹی ایس میسا اور صادق فاؤنڈیشن کے صدر صادق علی کے اقدامات کی ستائش کی کوئی بھی افراد جن کا ووٹ ہٹا دیا گیا ہے یا کارڈ (تصویر / پتہ) میں کوئی تصحیح ہے، انہیں کیمپ کا دورہ کرنے اور ووٹر کے طور پر اندراج کرنے کا مشورہ دیا ۔اس پروگرام میں مقامی سرپرست عالم دین مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی، 28وارڈ مونسپل کونسلر محمد صمد میونسپل کارپوریشن ممبر محمد مسیح الرحمان ذاکر ، محمد خواجہ مجتہدالدین معتمد جامع مسجد جنگاوں ،TSMESA کے صدر محمد انکوشا ولی، معتمد محمد جلیل، خازن محمد حفیظ، اعزازی صدر عبد المتین اطہر، ورکنگ صدر معراج الرحمن، اسوسی ایٹ صدر محمد افضل، صادق فاؤنڈیشن چیرمین محمد صادق علی، محمد کلیم الدین ،محمد ریاض، محمد شبیر احمد، ڈاکٹر سلطان راجہ، مولانا فصیح الاسلام، مولانا معزالدین، محمد شکیل، مجیب الرحمٰن ، محمد جمال شریف موجود تھے۔ دوران کیمپ آر ڈی او مدھو موہن اور جنگاوں تحصیل دار رویندر نے دورہ کیا اور منتظمین کی سراہنا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button