تلنگانہ

عثمانیہ یونیورسٹی نے عیدالضحی کے دن امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا کردیا اعلان – بیرسٹر اویسی کا مطالبہ قبول

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی جانب سے 28مئی کو عیدالضحی کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کے مطالبہ کو یونیورسٹی انتظامیہ نے قبول کرلیا ہے

 

اس سلسلہ میں  عثمانیہ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری تعطیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 27 مئی چهارشنبه کوئی امتحان مقرر نہیں کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر رویتِ ہلال کی بنیاد پر عیدالضحی کی سرکاری تاریخ میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو امتحانات کے شیڈول میں بھی مناسب ترمیم اور نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا

 

۔عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے تمام طلبہ اور کالجس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات اور سرکاری اعلانات کے لیے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ مسلسل ملاحظہ کرتے رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button