جرائم و حادثات

نوجوان کی برہنہ کرکے پٹائی۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: شہرسے ایک نوجوان آٹو ڈرائیورکا اغوا کرنےکے بعد اسے برہنہ کرکے زدوکوب کیا گیا۔ اس معاملہ میں راجندرنگرپولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

لنگرحوض سے تعلق رکھنے والے آٹوڈرائیور عرفان نے بتایا کہ آپسی دشمنی کے نتیجہ میں اسے پہلے بھی زدوکوب کیا گیا ہے۔ کل دو افراد اسے بات چیت کے بہانے ایک سنسان مقام پرلے گئے جہاں قریب 15 نوجوان موجود تھے۔ ان تمام نے اسے رسی کی مدد سے باندھ کر زدوکوب کیا، ذرائع کے مطابق نوجوانوں نے عرفان کے کپڑے اتارکراس کی ہاتھوں لاتوں اوربیلٹ سے پٹائی کردی جس کی وجہہ سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔

اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پرنوجوان کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ زخمی نوجوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں پولیس سے شکایت کی گئی تھی تاہم کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ نوجوان کے بھائی عمران نے پولیس سے انصاف کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button