تلنگانہ

راہل گاندھی کے سچ بتانے پر بی جے پی تلملا اٹھی۔ شجاعت علی

حیدرآباد 11 ستمبر/ کانگریس کے ممتاز قائد جناب شجاعت علی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے مقابل میں بی جے پی "بونی” دکھائی دیتی ہے، جو اپنے دورہ امریکہ کے دوران کئی اہم مسائل پر کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میںں شجاعت علی نے کہا کہ مرکز میں حکمراں پارٹی راہل گاندھی کے مختلف معاملات، خاص طور پر بی جے پی کے فرقہ پرستی کے بارے میں درست اور جائز تبصروں کو برداشت نہیں کر پارہی ہے۔

 

سچائی کو تسلیم کرنے کے بجائے تمام محاذوں پر ناکام بی جے پی کانگریس قائد پر تنقید کررہی ہے اور راہل کے ریمارکس کو ملک مخالف قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ راہل گاندھی بیرون ملک ہندوستان کی توہین کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ”

 

وہ جو بھی سچائی گھر میں بولتے ہیں، وہی غیر ملکی سرزمین پر دہراتے ہیں۔”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button