جرائم و حادثات

حیدرآباد میں باریک چاول کے نام پر ملاوٹ اور کم تولنے کا دھندا بے نقاب، 26 کلو کے تھیلے میں صرف 22 تا 25 کلو چاول

حیدرآباد: شہر حیدراباد میں باریک چاول کے نام پر موٹے اور راشن کے چاول کی مبینہ ملاوٹ اور کم وزن فروخت کرنے کی شکایات کے درمیان کرمن گھاٹ میں چاول کے ڈیلروں کے یہاں حکام نے بڑے پیمانے پر اچانک دھاوے کئے۔

 

سیول سپلائیز، ویجلنس اور لیگل میٹرولوجی کے حکام نے 10 تا 12 خصوصی ٹیموں کے ساتھ معائنے کرتے ہوئے 26 کلو وزن درج والے پیکٹوں میں صرف 22 تا 25 کلو چاول ہونے کا پتہ چلایا۔

 

اطلاعات کے مطابق بعض ڈیلر راشن کے چاول کو پالش کرکے باریک چاول میں ملانے کے علاوہ موٹے چاول کی ملاوٹ کرکے فروخت کر رہے ہیں۔ 25 کلو کے تھیلوں میں صرف 22 کلو چاول بھرے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ الزام ہے کہ بعض کاروباری افراد سیاسی سرپرستی میں یہ غیر قانونی کاروبار چلا رہے ہیں اور کارروائی کے لئے پہنچنے والوں کو اپنے اثر و رسوخ کا حوالہ دے کر دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

حکام نے چاول کے وزن میں فرق کے علاوہ جی ایس ٹی دستاویزات، بلوں اور پیکنگ کے قواعد کی بھی جانچ کی۔ ویجلنس ایس پی رام کمار نے کہا کہ صارفین کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے معائنے جاری ہیں

 

اور قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہر میں منظم انداز میں جاری مبینہ غیر قانونی کاروبار پر پولیس اور متعلقہ محکموں کی توجہ مرکوز ہونے سے چاول کے تاجروں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button