تلنگانہ

اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے 129 ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنا یا جائے  چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین سے مطالبہ

نظام آباد 29/ اکتوبر (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر کم لائیبریرز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر افشاں ابرار، سید عقیل جنرل سیکرٹری نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی میں 129 ملازمین گذشتہ 15 سے 30سالوں سے معمولی تنخواہوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں بالخصوص اقلیتوں کے حکومت تلنگانہ کی جانب سے نفاذ میں سرگرم عمل اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں

 

تاہم ان کی خدمات کو باقاعدہ نہیں کیا گیا جس کے باعث ملازمین کو ان کی کفالت میں موجود خاندانوں کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے افشاں ابرار و سید عقیل نے کہا کہ حکومت تلنگانہ محکمہ فینانس کی جانب UO.Note no 108/ courts/ A2/ HRM-II/2026۔ جاری کردہ مورخہ 14/10/2026۔اسپشل سکریٹری حکومت تلنگانہ سکتا پٹ نائک نے مختلف سرکاری محکموں میں عارضی ملازمین کی تفصیلات ارسال کرنے کے سلسلے میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس/کارپوریشنز/ انسٹیٹیوٹس کے لئے ریگولیشنز کے ضمن بحوالہ لیٹر نمبر 22/2026۔ مورخہ 23/3/2026ایڈوکٹ جنرل ہائی کورٹ تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے ضمن میں تمام ڈپارٹمنٹ سکریٹریٹ سے ریگولیشنز آف ٹمپرویری ایمپلائز جو مختلف محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں

 

ان کے HOD, کارپوریشنس، گرانٹ ان ایڈ ادارے جات، یونیورسٹیز، سوسائٹیز بشمول دوسرے حکومت کے ادارے ایڈمنسٹریو کنٹرول میں ہے تمام تفصیلات مقررہII)(I) Annexur) میں اندراج کے بعد 31اکتوبر تک محکمہ فینانس میں بالا کس تاخیر کے داخلے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس تناظر میں اردو اکیڈیمی کے ملازمین کو بھی شامل کیا جائے افشاں ابرار،سید عقیل نے چیف منسٹر جناب اے ریونت ریڈی، وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین، سرکاری مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر، چئیرمین ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان سے پر زور اپیل کی کہ وہ اردو اکیڈیمی کے (129) ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے لئے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ ملازمین خوشحال طور پر زندگی گزار سکیں افشاں ابرار، سید عقیل نے بتایا کہ چیف منسٹر جناب اے ریونت ریڈی، وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین،سرکاری مشیر جناب محمد علی شبیر، چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن جناب عبداللہ کوتوال، چیرمین اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان، سکریٹری اقلیتی بہبود جناب بی شفیع اللہ، ٹی این جی اوز ریاستی سکریٹری جناب ایس ایم مجیب حسینی، اور فینانس کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کے اعلی عہدیداروں کی خصوصی دلچسپی کے باعث گذشتہ دس سالوں سے فینانس کارپوریشن میں خدمات انجام دے رہے (129)ملازمین کی خدمات دوبارہ ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی میں واپسی کی گئی ان قائدین نے اس توقع کا اظہار کیا

 

کہ حکومت تلنگانہ 129ملازمین کو دیگر محکموں کے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے لئے عملی اقدامات روبہ عمل لارہی اردو اکیڈیمی کے ملازمین کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہوئے (129)ملازمین کی خدمات کو ریگولر (باقاعدہ) بنانے کے لئے ہمدردانہ غور کرتے ہوئے احکامات جاری کریگی علاوہ از تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر کم لائبریریز ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر افشاں ابرار و جنرل سکریٹری سید عقیل نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی،وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین، سرکاری مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر,سکریٹری اقلیتی بہبود، کے نام علحدہ علحدہ طور پر یادداشت پر مبنی مکتوبات پیش کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button