تلنگانہ

روزنامہ ہمارا عوام کے سابق ملازمین کا سینئر صحافی عادل احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اردو صحافت ایک مخلص قلم کار اور اردو کاز کے سرگرم جہدکار سے محروم ہوگئی، پسماندگان سے اظہارِ تعزیت

حیدرآباد،29اکتوبر۔(پریس نوٹ)ماہرِ تعلیم جناب کے ایم عارف الدین مرحوم کی ادارت میں شائع ہونے والے روزنامہ ہمارا عوام کے سابق ملازمین نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سینئر صحافی جناب عادل احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 

انہوں نے مرحوم کے انتقال کو اردو صحافت اور صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر میر راشد علی، خیر اللہ بیگ، ابھیجیت کمار، باقر محسن، عائشہ مقصود،اکبر علی خان، محمد شمس الدین فیروز، محمد شہاب الدین پاشاہ، افتخار علی واجد،سید بلال نوید،

 

محمد نصیر غیاث اور عزیز احمد تسلیم ، سید علی، محمد شفیع، محمد انصاری، سید سمیع الدین، سلمان جابری کے علاوہ شعبہ کمپیوٹر، اشتہارات ، سرکولیشن اور انتظامیہ سے وابستہ سابق ملازمین اور مختلف اضلاع کے نمائندوں نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔تعزیت کنندگان نے کہا کہ عادل احمد خان

 

ایک تجربہ کار اور سینئر صحافی ہونے کے ساتھ اردو زبان و صحافت کے فروغ کے لیے سرگرم جہدکار بھی تھے۔ انہوں نے اپنے طویل صحافتی سفر کے دوران مختلف اخبارات اور دیگر میڈیا اداروں سے وابستہ رہتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دیں۔ اردو صحافت سے ان کی وابستگی اور اردو کاز کے لیے ان کی جدوجہد ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا اہم حصہ رہی۔ ان کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ ہمارا عوام سے وابستہ افراد کے لیے عادل احمد خان کا انتقال ایک ایسے ساتھی کی جدائی ہے

 

جس کے ساتھ صحافتی میدان میں کام کرنے اور پیشہ ورانہ روابط برقرار رکھنے کی یادیں وابستہ ہیں۔ ان کے انتقال سے صحافتی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے محسوس کیا جاتا رہے گا۔ مرحوم کی خدمات اور اردو صحافت سے ان کی وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ان کے لیے ایک بھرپور خراجِ عقیدت ہے۔سابق ملازمین اور دیگر تعزیت کنندگان نے مرحوم کے افرادِ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غم کے موقع پر پسماندگان کو حوصلے اور تعاون کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے حکومت اور متعلقہ مجاز اداروں سے اپیل کی کہ مرحوم کے خاندان کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ سرکاری اعانت اور ضروری تعاون کی فراہمی پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔آخر میں تمام تعزیت کنندگان نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عادل احمد خان کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے

 

اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button