جنرل نیوز

عادل آباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی 65 ویں یوم تاسیس تقریب

عادل آباد۔(اردو لیکس)صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدراآباد جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر اور ضلع انچارج رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج صاحب کی نگرانی اور ٹاؤن مجلس صدر عادل آباد شیخ نذیر احمد کی صدارت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی 65 ویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

اس تقریب میں صدر ٹاؤن مجلس شیخ نذیر احمد نے پارٹی کی پرچم کشائی انجام دی۔اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کے 1958 میں مجلس اتحاد المسلمین کا قیام عمل میں لایا گیا اور آج 65 ویں یوم تاسیس تقریب عادل آباد کے مجلس دفتر پر منایی جارہی ہے ۔ فخر ملت عبدالواحد اویسی اور سا لار ملت سلطان صلاح الدین اویسی صاحب کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کے آج بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب صدر کل ہند مجلس ہندوستان بھر میں پارٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مسلمانوں، دلتوں اور مظلوموں کی آواز بنکر پارلیمنٹ میں کامیاب نمائندگی کرتے ہیں۔اور ہندوستان بھر میں پارٹی کا پرچم لہرارہے ہیں۔اور لوگ جوق در جوق مجلس اتحاد السملمین میں شمولیت اختیار کررہے ہیں

 

۔اسطرح قاید مقننہ حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی صاحب تلنگانہ کی اسمبلی میں مسلمانوں،دلتوں اور دیگر طبقات کے لئے بے باک کامیاب نمایندگی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات منواتے ہیں

 

۔ اس موقع پر مجلسی کونسلرس شاہنواز الرحمٰن، نمایندہ کونسلرس ظفر احمد،اور نمایندہ کواپشن ممبر و جواینٹ سیکریٹری محمد روہیت،مجلس جواینٹ سیکریٹریز شاہد خان ،شکیل احمد،عرفان خان،خازن این اشوک،فیاض ہاشمی،نعمت اللہ،معین الدین قاضی، جیلانی،الماس،شیخ اختر،کے علاوہ سید عنایت،شیخ عتیق،سید مدثر،افسر خان،ذیشان،سید ارشد،شیخ وجاہت، شیخ فیروز،وارڈ صدور، معتمدین،اراکین مجلس،محبان مجلس نے جوش و خروش کے ساتھ یوم تاسیس تقریب منائی۔اس موقع پر پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button