جنرل نیوز

نظام آباد میں مفت ٹیلنرنگ سنٹر کی تربیت یافتہ خواتین میں اسنادات کی تقسیم صدر سوسائٹی محمد اکبر کا خطاب 

خواتین کو روزگار سے مربوط کرنا مسلم ویلفئیر سوسائٹی کا مقصد مفت ٹیلنرنگ سنٹر کی تربیت یافتہ خواتین میں اسنادات کی تقسیم صدر سوسائٹی محمد اکبر کا خطاب 

 

 نظام آباد 6/مارچ (اردو لیکس)مسلم ویلفئیر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ٹیلرنگ میں تربیت حاصل کرنے والی ( 25) لڑکیوں و خواتین میں جلسہ تقسیم اسنادات کا انعقاد عمل آیا اس موقع پر محمد اکبر صدر مسلم ویلفئیر سوسائٹی نے اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں و خواتین کو خود روزگار سے مربوط کرنے کے لیے سوسائٹی کی جانب سے ایک مفت ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائننگ سنٹر کا عمل لایا گیا تھا اس کے پہلے بیاچ میں تربیت حاصل کرنے والی 25 دختران ملت فن سلائی کی مکمل طور پر تربیت حاصل کی اور وہ اپنے طور پر خود روزگار کے طور ملبوسات کی سلائی کرتے ہوئے اپنے گھر کی معاشی ضرورتیں کی تکمیل کرسکتی ہیں

 

محمد اکبر نے بتایا کہ سنٹر میں دو خواتین فیکلٹیز کی خدمات حاصل کی گئی ہے ہر تین ماہ کے بعد نئے داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی حکومت کی جانب عوام کی فلاح وبہبود اسکیمات سے متعلق شعور بیداری کررہی تاکہ وہ اس سے موثر طور پر استفادہ حاصل کرسکیں محمد اکبر نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر محمد عتیق نائب صدر ،محمد شفیق الدین ، جنرل سکریٹری ،زبیر جوائنٹ سیکریٹری ،سید اشفاق احمد خازن ،سید عارف علی کے علاوہ سوسائٹی کے اراکین و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button