جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم امدادیہ بھیمگل کے سالانہ جلسہ سے مولاناپی ایم مزمل رشادی ودیگر علماء کے خطابات 

مدرسوں میں شریعت کی حفاظت ہوتی ہے اس لئے مدارس سے محبت کرییے 

نظام آباد 14/مارچ (اردو لیکس)امت مسلمہ میں دینی روح اورایمانی اسپریٹ دینی مدارس سے پیداہوتی ہے اللہ تعالی نے ان مدارس کو حفاظت اسلام کے قلعے بنایاہے اس لےء مدارس اسلامیہ سے محبت کرناچاہیے ان خیالات کااظہارناظم جلسہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے کرتے ہوے مہمانوں کا استقبال کیا مولانامفتی سعید اکبر نے کہا کہ آج امت مسلمہ میں ارتدادکی جو لہریں پھیل رہی ہیں وہ ان مدارس اسلامیہ سے دوری اورعلم دین سے مہجوری کا نتیجہ ہے ہر گھر کا کوی نہ کوی بچہ مدارس اورعلماء سے وابستہ رہنا آج کے دور میں لازم ہوچکاہے اس موقع پر مفتی شیخ محمودقاسمی نے کہاکہ ان مدارس کا سلسلہ صفہ چبوترہ سے ملتا ہے جہاں رسول اللہ نے اپنے صحابہ کو تعلیم قرآن کے لےء بنایاتھا پھر وہیں سے ہوتے ہوے پورے عالم میں دینی مدارس کا جال پھیلا ہے

 

اب ہماری ذمہ داری ہیکہ ان مدارس کے معاون بن کر ان کو دینی کام کرنے کے مواقع فراہم کریں مفتی شوکت نے مدرسہ کی کارگزاری پیش کرتے ہوے کہا کہ الحمد للہ انتظامی کمیٹی کی توجہات سے تعلیمی معیار وانتظامی چیزیں بحسن وخوبی انجام پارہی ہیں انہوں نے گاؤں کے تمام نوجوانوں کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ ان ہی کی محنتوں سے یہ اجلاس آج کامیابی سے ہمکنار ہوااجلاس ہذا میں طلباء کرام نے اپنا بہترین تقریری مظاہرہ بھی پیش کیا

 

اس موقع پر حافظ لئیق خان مفتی عظیم الدین مولاناصابر مفتاحی اور صدرکمیٹی محمد سعادت علی ناِب صدراصغر خان حافظ نجیب حافظ تبریزکے علاوہ عبدالقدیرشکیل رفیع ماجد قریشی حافظ سلیم محمد اظہرآصف عبدالوکیل اسی طرح صدرانجمن انجم علی زاہد حسین حافظ فہیم کے علاوہ اساتذہ ومعلمین اورمعاونین نے مہمانوں کی شال پوشی کی مردواخواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام سے استفادہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button