جنرل نیوز

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات کے سوالیہ پرچوں کا افشاء میں  ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے صدر ایم آر پی ایف  نظام آباد خواجہ معین الدین  کا مطالبہ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات کے سوالیہ پرچوں کا افشاء میں 

ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے صدر ایم آر پی ایف   نظام آباد خواجہ معین الدین  

نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ و ریاستی وزیر کے تارک راما راو کو ٹویٹ کیا

 

نظام آباد 14/مارچ(اردو لیکس )تلنگانہ پبلک سرویس, کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے افشاء پر امیدواروں میں بے اطمینانی کی لہر دوڑ گئی۔.تلنگانہ کے بے روزگار تعلیم یافتہ امیدوار وں جو TSPSC کے امتحانات میں شرکت کے لئے تیاری کی تھی اور اس امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سرکاری شعبوں میں مختلف اعلی عہدوں پر فائز ہونے کا خواب پورا کرنے کے لئے شب و روز سخت محنت کررہے ہیں تھے اس امتحان کی تیاری کے لئے مختلف کوچنگ سنٹروں میں بھاری رقم ادا کرکے روزگار پانے کے لیے تربیت حاصل کررہے تھے

 

۔ایسے میں TSPSC امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے افشاء کی خبر بے امیدواروں میں بے چینی کی صورتحال پیدا کردی ہے اور امید وار اپنے مستقبل کو لیکر کافی فکرمند نظر آرہے ہیں TSPSC کی اس غفلت و لاپرواہی اور بدنظمی پر صدر ضلعیMRPF میناریٹی رائٹس پروٹیکشن فرنٹ خواجہ معین الدین نے گہری تشوہش اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے اس ضمن میں چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندر شیکھر راو اور ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو اپنے علحدہ علحدہ ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کا پرزور مطالبہ کیا کہ TSPSC امتحانات کے پرچوں کے افشاء کا اصلی سرغنہ اسٹنٹ سیکشن آفیسر پروین کمار اور دیگر ملوث خاطیوں پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کرے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی امیدواروں کے ساتھ ان کھلواڑ نہ کرسکیں خواجہ معین الدین حکومت تلنگانہ کو اس جانب توجہ منبدول کروائی کے افشاء شدہ امتحانات کے پرچوں کو منسوخ کرکے پوری شفافیت کے ساتھ دوبارہ پرچوں کو سخت نگرانی میں تیار کروانے اور دوبارہ TSPSC کآ نوٹیفیکشن بھی جاری کریں۔۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ،ریاستی وزیر کے۔تارک رام‌ راو اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لیکر پوری شفافیت کے ساتھ TSPSC امتحانات کا انعقاد عمل میں لاۓ تاکہ غریب اور محنت کرنے والے امیدواروں کے ساتھ مکمل انصاف ہوسکیں انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ اس خصوص میں مناسب اقدامات روبہ عمل لائی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button