جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کا قتل۔ نعش کو جلادیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ایک نامعلوم نوجوان کی نعش مشتبہ حالت میں جلی ہوئی شمشان گھاٹ سے دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ قتل کے بعد اس کی نعش کو آگ لگادی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حیدرنگرعلاقہ میں علی تالاب کے قریب 25 تا 30 سالہ درمیانی عمرکے نامعلوم نوجوان کی نعش دستایاب ہوئی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ نامعلوم نوجوان کو کسی اورمقام پرقتل کرنے کے بعد یہاں لا کرجلادیا گیا یا پھراسی مقام پرقتل کے بعد نوجوان کی نعش کو آگ لگادی گئی۔ یہ واردات کل رات پیش آئی۔ پولیس کو نعش کے پاس ایک سیل فون اوربیاگ بھی دستیاب ہوا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا اورمختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ قبل ازیں شمشان گھاٹ میں نعش دیکھ کریہ افواہ پھیل گئی تھی کہ نوجوان کی بلی چڑھادی گئی تاہم پولیس نے اس بات کی تردید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button