جنرل نیوز

نظام آباد بودھن روڈقبرستان کمپاونڈ وال کی (23) لاکھ روپے سے تعمیر مکمل 

نظام آباد یم یل اے گنیش گپتا کے بے مثال اقدام پر کارپوریٹر یم اے قدوس کا اظہار تشکر

نظام آباد 26 /مارچ (اردو لیکس) نظام آباد شہر کے بودھن روڈ پر واقع قدیم قبرستان کی (23) لاکھ روپے کی لاگت سے کمپاونڈ وال کی تعمیر اور اس دیوار کو خوبصورت بناتے ہوئے لائیٹس نصب کرنے کے اس قابل ستائیش اقدام اور خصوصی طور پر شخصی دلچسپی لیتے ہوئے اس بے مثال کام کو انجام دینے والے رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر بیگالا گنیش گپتا سے سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس نے ستائیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ نظام آبادیم یل اے بیگالا گنیش گپتا قدیم قبرستان بودہن روڈ کے اندرونی حصہ میں بھی ہائی ماس لائیٹس اور دوسرے مقام پر بھی جلدی کمپاونڈ وال اور کمرہ کی تعمیر ی کام کا آغاز کریں گے

 

سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 یم اے قدوس نے کہا کہ بودھن روڈ قبرستان کی کمپاونڈ وال کی تعمیر بی آریس قائدین اور عید گاہ کمیٹی کی موثر و کامیاب نمائندگی پر یم یل اے گنیش گپتا نے عمل میں لائی انہوں نے کہا کہ نہرو پارک پارک کو خوبصورت بنانے اور فاؤنٹین نصب کرنے کا کام بھی بعد رمضان کے شروع کیا جانے والا ہے اسکے علاوہ نظام آباد شہر اور بلخصوص مسلم اقلیتی علاقوں میں انجام دیئے جا رہے تعمیری و ترقیاتی کام بھی یم یل اے گینش گپتا کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے جسکی مثال احمدی بازار کمرشل کامپلکس کی تعمیر سے دی جاسکتی ہے

 

اسکے علاوہ اقلیتی علاقوں سے بارش و گندہ پانی کی نکاسی کیلئے بھی نالیوں ۔ اسٹرام واٹر ڈرین اور کلورٹس کی تعمیر بھی یم یل اے گنیش گپتا کی دلچسپی سے ہی انجام دیئے جا رہے ہیں بودھن روڈ قدیم قبرستان کی کمپاونڈ وال پر لائیٹس کی تنصیب کا افتتاح میئر بلدیہ نظام آباد مسز نیتو کرن شیکھر نے کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button