تلنگانہ
تلنگانہ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی، فارم جمع کرانے کی تاریخ پھر بڑھ گئی
حیدرآباد: تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے تحت اینیومریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے فارم جمع کرانے کی مہلت 10 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل یہ آخری تاریخ 3 اگست مقرر تھی، جبکہ ابتدائی طور پر فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جولائی تھی، جسے پہلے 3 اگست تک بڑھایا گیا تھا۔ اب تازہ فیصلے کے مطابق ووٹرز 10 اگست تک اپنے اینیومریشن فارم جمع کرا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ریاست بھر میں 77.12 فیصد اینیومریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ضلع حیدرآباد میں 56.31 فیصد، رنگا ریڈی میں 63.43 فیصد اور میڑچل ملکاجگیری ضلع میں 61.37 فیصد اینیومریشن مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔




