ڈپٹی آئی اوایس چار مینار 2 کا دورہ جی جی پی ایس کرماگوڑہ ۔طلبہ کو ناشتے کی سربراہی کا جائزہ – ہیڈ ماسٹر اور معلمات کی کارکردگی کی ستائش

حیدرآباد 31 جولائی (اردو لیکس) ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول چار مینار منڈل 2جناب کے مدن موہن ریڈی نے 31 جولائی کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کرماگوڑہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے طلبہ طالبات کو دیے جانے والے ناشتہ پروگرام کا جائزہ لیا اور طلبہ و طالبات کے ساتھ انہوں نے ناشتہ بھی کیا
انہوں نے بہترین سلیقے کے ساتھ طلبہ کو پلیٹس میں ناشتے کی فراہمی اور منظم انداز میں انتظام کرنے پر ہیڈ ماسٹر جناب محمد اسحاق کی کار کر دگی کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے منتخب پرائمری و ہائی اسکولس میں ناشتہ دیا جا رہا ہے جس سے طلبہ و طالبات کو اسکولوں کو وقت پر آنے میں مزید سہولت ہو گئی ہے
انہوں نے کہا کہ اب طلبہ و طالبات کا کام یہ ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول آئیں انہوں نے سرپرستوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ اور یونیفارم میں اسکولوں کو روانہ کریں حکومت کی جانب سے جو درسی کتب اور کاپیاں دی جا رہی ہیں اس کو اچھی طرح سنبھال کر رکھیں حکومت کی جانب سے پہلے صرف دوپہر کا کھانا سربراہ کیا جاتا تھا
اب ناشتے کا بھی اغاز کیا گیا ہے جو طلبہ کے لیے انتہائی سہولت بخش ہے انہوں نے اسکولی اساتذہ کے کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی بھی اسکول کی مزید ترقی اور طلبہ کی کامیابی کے لیے اساتذہ ہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے صدر مدرس جناب محمد اسحاق سے کہا کہ وہ اسکول کو سربراہ کیے جانے والے ناشتے کے انتظام پر اسی طرح ہر روز نظر رکھیں
اس سلسلے میں تمام اساتذہ کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے معلمات متین سلطانہ’ اظہر جہاں ‘ذاکرہ نسرین اور سلمہ کوثر نے ڈپٹی آئی او ایس جناب کے مدن موہن ریڈی کا خیر مقدم کیا تمام طلبہ و طالبات نے ڈپٹی آئی او ایس کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا
اس موقع پر سی آر پیز محترمہ آئی سریتا ،جی ناگیندر نائک بھی موجود تھے



