ایجوکیشن

کریم نگر میں مانو فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کی مہم، جدید کورسز سے استفادہ کی اپیل

کریم نگر 31 / جولائی ( اسٹاف رپورٹر) مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے کورسس کے ذریعہ ملک بھر کے طلباء وطالبات کے لئے بے شمار زرین مواقع ہیں۔کریم نگر میں مولانا آزاد یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کی مہیم کے ضمن میں دورہ کریم نگر کے موقع پر پروفیسر عبدالسمیع صدیقی نے واضح انداز میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے چلائے جانے والے کورسسس کے علاوہ جدید تقاضوں سے ملحوظ کورسسس کا بھی فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ تعلیم کا آغاز ہو چکا ہے

 

۔ ایم اے اردو، ایم اے عربی، ایم اے انگریزی ایم اے ہندی ، ایم اے اسلامیات، ایم اے تاریخ ، بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، ، ڈپلومہ ان جرنلزم ، ڈپلومہ ان ٹیچ ان انگلش ,ڈپلومہ ان اردو ، ڈپلومہ ان ارلی چائیلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن کھ علاوہ دیگر ایک سالہ کورسسس کے ذریعہ بھی طلباء و طالبات داخلے لے کر استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر عبدالسمیع نھ کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت 1998 میں قائم شدہ مرکزی یونیورسٹی ہے جو کہ کل ہند اختیارات کے حامل ہے ۔

 

اس یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر گچی باولی حیدرآباد میں واقع ہے۔ نیز اردو یونیورسٹی ملک گیر پیمانے پر اردو میڈیم سے اعلی تعلیم و تربیت ریگولر اعر فاصلاتی دونوں طرز پر فراہم کررہی ہے۔ پروفیسر عبدالسمیع نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم میں ایم بی اے۔ اور بی ایڈ میں داخلے کے لیے بھی 25 اگسٹ 2026 کو انٹرنس منعقد ہوگا داکلھ کے خواہشمند طلباء و طالبات مانو ایڈمیشن پورٹل یا لنک پر داخلے کے لیے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد مظہر قادری اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد سے فون نمبر ات 04024526656 ، 8121739898 اور کریم نگر سنٹر سے ویگنان ڈگری کالج پر 8522035472 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

 

اس موقع پر محمد نعیم کوآرڈینیٹر کریم نگر سنٹر کے علاوہ سینئر جرنلسٹ محمد نثار احمد پروانہ ، سینئر جرنلسٹ محمد سراج مسعود ، صدر انجمن ترقی اردو سرور شاہ بیابانی ، مفتی محمد علیم ، اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button