جرائم و حادثات

4 دن کی بچی کو فروخت کرنے کی کوشش۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں غیر انسانی واقعہ 

حیدرآباد: بالاپور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار دن کی نومولود بچی کو مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
پولیس کے مطابق چندرائن گٹہ کی  واحدہ خاتون نے مبینہ طور پر بارکس کے پیلی درگاہ علاقے میں مہر النساء نامی خاتون سے رابطہ کیا اور نومولود بچی کو فروخت کرنے کی پیشکش کی۔ ابتدا میں بچی کی قیمت 6 لاکھ روپے بتائی گئی بعد میں اسے کم کرکے 5 لاکھ روپے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق  سودا پہلے شاہین نگر اور بعد ازاں پہاڑی شریف کے  ایک فنکشن ہال قریب طے کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر  پولیس نے صفیہ ماہین نامی سماجی کارکن کے ساتھ منصوبہ بند طریقہ سے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرلیا اور واحدہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ نومولود کی والدہ گولکنڈہ کی  رہنے والی ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز بچی کو جنم دیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button