تلنگانہ

آر پی ایف کانسٹیبل کی فائرنگ میں جاں بحق حیدرآبادی نوجوان سید سیف کی بیوہ کو ڈبل بیڈروم مکان الاٹ

حیدرآباد:جئےپور ممبئی ایکسپریس میں ریلوے کانسٹیبل کی فائرنگ میں جاں بحق حیدرآبادی نوجوان کی بیوہ کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکان الاٹ کر دیا گیا ہے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس اتحاد المسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے جاں بحق نوجوان سید سیف الدین کی بیوہ انجم کو ڈبل بیڈ روم مکان کے دستاویز دارسلام میں حوالے کیے۔

 

اس موقع پر بیوہ خاتون اور مرحوم سیف کے ماموں مولانا مفتی محمد واجد پاشاہ نے صدر مجلس سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مجلس کی جانب سے ان کے خاندان کی ہر طرح سے مدد کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹرین میں سفر کے دوران ممبئی کے قریبت آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے ٹرین میں اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی،

 

اس کی فائرنگ میں جان بحق ہونے والوں میں حیدرخبادی نوجوان سیف الدین بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button