بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں اندازِ ہند مشاعرہ 2026″ کے پوسٹر کی رسمِ اجرا

حیدرآباد/بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد السملمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے او ٹی اے۔اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشنز کے سالانہ ثقافتی پروگرام "اندازِ ہند مشاعرہ 2026” کے پوسٹر کی رسمِ اجرا انجام دی۔
او ٹی اے (Overseas Telangana Associations) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ ثقافتی پروگرام "اندازِ ہند مشاعرہ 2026” کے سرکاری پوسٹر کی رسمِ اجرا بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔
اس موقع پر او ٹی اے کے ذمہ داران نے بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاعرہ حیدرآباد کی عظیم ادبی، تہذیبی اور ثقافتی روایات کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے جس میں ملک کے ممتاز شعراء شرکت کریں گے۔
اندازِ ہند مشاعرہ 2026 کا انعقاد 25 جولائی 2026، بروز ہفتہ، شام 7:00 بجے ریڈ روز پیلس، حیدرآباد میں ہوگا، جہاں شعر و ادب سے محبت رکھنے والے ہزاروں شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
او ٹی اے نے عوام بالخصوص شعر و ادب کے دلدادہ افراد سے اس یادگار ادبی محفل میں شرکت کی اپیل کی ہے۔



