جرائم و حادثات

شوہر نے ہیلٹ سے مار مار کر بیوی کا قتل کردیا۔صرف 5 ماہ قبل ہوئی تھی شادی

بنگلور:کرناٹک کے شہر ہبلی میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے معمولی گھریلو تنازع پر اپنی 19 سالہ بیوی کو ہیلمٹ سے مارکر اس کا بیدردی سے قتل کر دیا۔ حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق

 

مقتولہ کی شناخت 19 سالہ ناگرتنا ہلیمانی اور ملزم شوہر کی شناخت 24 سالہ شیوراج کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی شادی جاریہ سال فروری میں ہوئی تھی اور وہ ہبلی شہر کے علاقے تاریہال میں رہائش پذیر تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے میاں بیوی کے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پرجھگڑے ہو رہے تھے۔

 

منگل کی رات یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں کے درمیان بحث حد سے بڑھ گئی۔ غصے میں شیوراج نے اپنے ہاتھ میں موجود ہیلمٹ سے ناگرتنا کے سر پر پے در پے زوردار وار کیے۔ ہیلمٹ کے شدید وار لگنے کے باعث خاتون موقع پر ہی خون میں لت پت ہو کر گر پڑی اور شدید زخمی ہو گئی۔

 

واردات انجام دینے کے بعد ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چیخ و پکار سن کر جمع ہونے والے مقامی افراد نے اسے بھاگتے ہوئے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالہ کردیا۔دوسری جانب زخمی خاتون ناگرتنا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی

 

تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ پولیس نے شوہر کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button