جرائم و حادثات

شمس آباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ 2 خواتین ہلاک

شمس آباد:رنگا ریڈی ضلع کے شمس آباد جی ایچ ایم سی حدود میں شاتا رائے کے قریب بنگلورو قومی شاہراہ پر ایک بولیرو گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔بس کا انتظار کر رہے لوگوں کو بولیرو گاڑی‌ نے‌ٹکر دے‌دی‌جس‌کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

شمس آباد سبزی منڈی سے ہری مرچوں کا لوڈ لے کر آ رہی بولیرو گاڑی سات امرائی کے قریب پہنچتے ہی بے قابو ہو کر بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں کو ٹکر دے دی۔اس حادثے میں سُما اور سُورنا نامی دو خواتین شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button