جنرل نیوز

یوم تاسیس تقاریب کے تیسرے دن کھمم میں ” پولیس دن ” بڑے پیمانے پر منایا گیا

عوام کا تحفظ ہی حکومت کا اولین فرض سماج میں امن و امان کی برقراری میں محکمہ پولیس کا کلیدی کردار تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے تیسرے کھمم میں پولیس دن بڑے پیمانے پر منایا گیا محکمہ پولیس کی جانب سے بڑی ریالی نکالی گئی

 

کھمم میں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں پولیس دن کے طور پر منایا گیا کھمم کے ایس آر بی جی این آر پی جی کالج کے روبرو سے کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کی قیادت میں محکمہ پولیس نے بڑے پیمانے پر ریالی کا انعقاد عمل میں لایا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کھمم رکن پارلیمنٹ نامہ ناگیشور راؤ رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم تاتا مدھو نے ہری جھنڈی دکھا کر ریالی کا آغاز کیا

 

محکمہ پولیس کی ریالی کھمم کے ویرا روڈ تمل گڈا سرینواس نگر گاندھی چوک کمان بازار سے ھوتے ہوے قدیم بس اسٹینڈ کے پاس ریالی کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مستحکم بنایا گیا

 

جس کی وجہ سے تلنگانہ کی پولیس جرائم کے روک تھام میں اور امن و امان کی برقراری میں نمبر ون ہے پی اجے کمار نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست قائم ہونے کے بعد کھمم پولیس کو کمیشنریٹ میں تبدیل کیاگیا اور محکمہ پولیس کے عہدیداران مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہے سماج میں امن و امان کی برقراری میں پولیس کا کلیدی کردار ہوتا ہے

 

متحدہ کھمم ضلع میں آج یوم پولیس کے طور پر منایا گیا محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ ریالیوں میں ضلع کے عوامی نمائندے بھی شریک رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button