نیشنل

واٹس ایپ صارفین ہوشیار – مرکزی حکومت کی اہم ایڈوائزری

نئی دہلی، 23 نومبر: مرکزی وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) نے واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوامی یا مشترکہ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب لاگ اِن چھوڑنا سائبر مجرموں کے لئے اکاؤنٹ تک رسائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

 

ایڈوائزری کے مطابق سائبر مجرم واٹس ایپ ویب کے فعال سیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے نجی پیغامات پڑھ سکتے ہیں، صارف کی جانب سے دوسروں کو پیغامات بھیج سکتے ہیں اور رابطوں و گروپوں کی معلومات حاصل کرکے دھوکہ دہی اور جعل سازی کرسکتے ہیں۔

 

حکومت نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ سائبر کیفے، ہوٹلوں، عوامی کمپیوٹرز اور دوسروں کے زیر استعمال نظام پر واٹس ایپ ویب لاگ اِن نہ کریں۔ اگر استعمال ناگزیر ہو تو نجی براؤزنگ کا طریقہ اختیار کریں اور ہر مرتبہ کام مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ لاگ آؤٹ کریں۔

 

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف براؤزر کی کھڑکی یا ٹیب بند کردینا کافی نہیں ہے۔ دفتری، مالیاتی اور حساس معلومات واٹس ایپ ویب کے ذریعے کمپیوٹر پر شیئر کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button