جنرل نیوز

قدیم ملک پیٹ کی ہر دلعزیز شخصیت مرزا خرم بیگ کا انتقال

حیدرآباد 23 نومبر (راست) محلہ قدیم ملک پیٹ کی ہر دلعزیز شخصیت اور سماجی کارکن جناب مرزا احمد بیگ المعروف خرم بھائی*ض ولد جناب مرزا ذوالنور احمد بیگ مرحوم کا 22 نومبر اتوار کی شب طویل علالت کے بعد بعمر 65 سال انتقال ہو گیا۔

 

نماز جنازہ 23 نومبر پیر کو بعد نماز عصر ادارہ ملیہ قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین جعفریہ قبرستان نزد مسجد ادارہ ملیہ میں عمل میں آئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں دوست احباب، رشتہ داروں، اہلیان محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ہیں۔

 

مرحوم کے والد مرزا ذوالنور احمد بیگ (ایوب بوٹ ہاؤز) شہر کی ایک مشہور و معروف شخصیت اور سماجی کارکن تھے۔تفصیلات کے لیے مرحوم کے بھائی مرزا ایوب بیگ سے فون

9912672250

اور فرزند عامر بیگ سے

6300735849

پر رابطہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔

 

—

متعلقہ خبریں

Back to top button