جنرل نیوز

 سدی پیٹ کےجناب محمد عبد القادر  وائس چئیرمین تلنگانہ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ مقرر 

میدک6اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)سدی پیٹ کے جناب محمد عبد القادر کو وائس چئیرمین تلنگانہ پردیشش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ منتخب کیا گیا ہے۔اور انہوں نے جناب شیخ عبد اللہ سہیل چیئرمین تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں اپنے احکامات کی ذمہ داری لی۔

 

واضح رہے کہ جناب محمد عبد القادر سن 2007سے سن 2009 تک تنظیم المساجد سدی پیٹ کے صدررہتے ہوئے کئی ایک بہترین کام انجام دئے ہیں اسی طرح انہوں نے سن 2009 سے ابھی تک ملت اسلامیہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے غرباء کے امداد کے بشمول اجتماعی شادیاں،قوم کے لڑکے اور لڑکیوں کو پولیس ٹریننگ،کے علاوہ ہر ماہ 125 بیواؤں میں فی کس 500 روپئے کے حساب سے جملہ 62500روپیوں کی تقسیم،نیز می سیوا اور ناگرک وکاس کیندر کے ذریعہ بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔نیز سدی پیٹ میں خدمت بنک سوسائٹی کی شاخ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ہندومسلم بھائیوں کو بلا سودی قرض ہر ماہ 12500000(ایک کروڑ پچیس لاکھ کا قرض بھی دیا جاتا ہے اسی خدمت بنک کے وہ صدر بھی ہیں

 

۔نیز محمد عبد القادر حج کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔جناب محمد عبد القادر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بحسن ِخوبی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔اور عوام سے بھی انہوں نے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں۔آنے والے انتخابات میں بی آ ر ایس پارٹی کو سبق سکھائیں۔اور بی آر ایس کو اقتدار سے بے دخل کریں۔کیونکہ بی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ اور خاص طور سے 12فیصد تحفظات،اردو زبان کی اہمیت کو ختم کرتے ہوئے مذاق کیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button