جنرل نیوز

بی آر ایس لیڈر محمد غوث کی والدہ کے انتقال پر باجی ریڈی گوردھن بی آر ایس امیدوار نظام آباد رورل کا اظہار تعزیت

نظام آباد 14/ (اردو لیکس)بی آر ایس پارٹی لیڈر محمد غوث کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر رکن اسمبلی رورل نظام آباد و امیدوار بی آر ایس پارٹی باجی ریڈی گوردھن نے محمد غوث و ان کے افراد خاندان سے ان کی قیام واقع کنجر موپال منڈل پہونچ کر ملاقات کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ وہ بھی اس غم میں برابر کے شریک ہیں

 

اس موقع پر نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی ، خواجہ معین الدین(کنجر) صدر MRPF , سرپنچ بھرت ، ایم پی ٹی سی شروان صد ر مسجد کمیٹی جانی میاں ، عظیم الدین ، شیخ حسین واراکین ، سابقہ ایم پی ٹی سی بھو میا، مدھوسدن، ستیہ نارائنا ، چنا ریڈی دیگر قائدین کے علاوہ قریب وجوار کی عوام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button