جرائم و حادثات

حیدرآباد: چادرگھاٹ خاتون کے قتل کا معمہ حل،سابق ساتھی گرفتار۔پولیس نے بتائی قتل کی وجہ

خاتون سیلز ویمین کے قتل کا معمہ حل،سابق                ساتھی گرفتار۔پولیس نے بتائی قتل کی                                   وجہ

حیدرآباد 12 اکتوبر شہر کے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع اعظم پورہ میں ایک خاتون سیلز ویمن کے بہیمانہ قتل کے معاملے کو پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات 9 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر منہا لگژریئس ویمنس اسٹور اعظم پورہ، چادر گھاٹ میں پیش آئی۔

 

پولیس کے مطابق مذکورہ اسٹور میں سیلز ویمن کی حیثیت سے کام کرنے والی طاہرہ بانو پر اسی دکان میں سابق میں کام کرنے والے محمد ابراہیم نے تیز دھار چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر ان کی موت واقع ہو گئی۔

 

واقعہ کے بعد مقتولہ کے شوہر محمد خواجہ معین الدین عرف انو کی شکایت پر چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن میں کرائم نمبر 392/2026 کے تحت دفعہ 103 بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

 

پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم کی شناخت محمد ابراہیم عمر 35 سال، پیشہ سیلز مین، ساکن حیدرآباد کے طور پر کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 11 اکتوبر 2026 کو حراست میں لے کر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

پولیس کے بیان کے مطابق ملزم گزشتہ چند برسوں سے مقتولہ کے ساتھ تعلقات میں تھا تاہم گزشتہ چھ ماہ سے طاہرہ بانو نے ملزم سے دوری اختیار کرلی تھی اور اس کی باتوں اور درخواستوں کو نظر انداز کر رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی بات پر ملزم کے دل میں

 

مقتولہ کے خلاف رنجش نفرت اور غصہ بڑھتا گیا جس کے نتیجے میں اس نے حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا۔

‌حیدرآباد:خاتون سیلز ویمین کے قتل کا معمہ   حل،سابق ساتھی گرفتار۔پولیس نے بتائی قتل کی                                   وجہ

 

متعلقہ خبریں

Back to top button