جنرل نیوز

وزیرِاعظم دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے نفاذ میں نارائن پیٹ ضلع کو قومی سطح پر اعزاز -ضلع کلکٹر پرینکا کو ایوارڈ پیش

وزیرِاعظم دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے نفاذ میں نارائن پیٹ ضلع کو قومی سطح پر اعزاز

نئی دہلی میں محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کلکٹر پرینکا کو ایوارڈ پیش

 

نارائن پیٹ: 12 اکتوبر (اردو لیکس) وزیرِاعظم دھن دھانیہ کرشی یوجنا کے مؤثر نفاذ اور زرعی شعبے کی ترقی، کسانوں کی فلاح و بہبود اور سرکاری اسکیموں پر بہتر عمل آوری کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر نارائن پیٹ ضلع کو قومی سطح پر شناخت حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر پرینکا نے پیر کے روز نئی دہلی میں وزارتِ زراعت کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروگرام میں ایوارڈ حاصل کیا۔

 

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرینکا نے کہا کہ اسکیم کے مقاصد کے مطابق زرعی ترقی، کسانوں کو سرکاری اسکیموں کے فوائد پہنچانے اور متعلقہ پروگراموں پر زمینی سطح پر مؤثر عمل آوری کے لیے عہدیداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تال میل کے ساتھ ترقیاتی پروگراموں پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

 

ضلع کلکٹر نے اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام ضلعی عہدیداروں اور ان کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز سب کی مشترکہ محنت، تعاون اور ذمہ دارانہ کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ ضلع میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر مزید مؤثر عمل آوری کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button