جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور خاتون کا قتل

حیدرآباد۔‌شہر کے بالاپور پولیس اسٹیشن حدود میں واقع نیو بابا نگر میں پیر کی شب ایک شخص نے اپنے ہی گھر میں اپنی بیوی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم شوہر فرار ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 30 سالہ اجمیرا بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی افراد نے گھر میں خون سے لت پت حالت میں اس کی نعش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

 

ابتدائی تحقیقات کے دوران مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ اجمیرا کے شوہر مصطفیٰ نے مبینہ طور پر بیوی کا قتل کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار اختیار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق اجمیرا اور مصطفیٰ کی شادی تقریباً 15 سال قبل ان کے آبائی مقام مغربی بنگال میں ہوئی تھی۔ بہتر زندگی کی تلاش میں یہ جوڑا اپنے تین بیٹوں کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوا تھا۔

 

بالاپور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ایم سدھاکر نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم کلوز ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچی اور شواہد و نمونے جمع کیے۔ ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button