جرائم و حادثات
تلنگانہ: ضلع رنگا ریڈی میں 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے سروئیراور تحصیلدار گرفتار

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پور میٹ منڈل میں 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے منڈل سروئیرسرینواسلو اور تحصیلدار سدرشن ریڈی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق عبداللہ پور میٹ منڈل میں حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت واقع ایک لے آؤٹ کیےمشترکہ معائنہ سروے رپورٹ جاری کرنے کے سلسلے میں دونوں عہدیداروں نے شکایت کنندہ سے تقریباً 30 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ بالآخر 20 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا۔شکایت کنندہ کی اطلاع پر اے سی بی کے عہدیداروں نے منصوبہ بند طریقے سے کارروائی کی اور ان دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اے سی بی کی ٹیموں نے
دونوں عہدیداروں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے مکانات اور رشتہ داروں کے گھروں پر بھی بیک وقت تلاشی مہم شروع کردی ہے۔



