جرائم و حادثات
الکٹرک کار میں آگ لگ گئی 4 افراد زندہ جل گئے۔ آندھراپردیش میں بھیانک حادثہ

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ ویسٹ بائی پاس پر ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک الیکٹرک کار (ای وی) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں چار افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
پولیس نے مہلوکین کی شناخت کوماریڈی رام دیو (39) اس کی ماں کوماریڈی ارونا، اور وجیہ کے طور پر کی ہے جبکہ مہلوکین میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ افراد نمبور میں منعقدہ
ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔



