انٹر نیشنل

سفارت خانہ ہند ریاض میں جوش و خروش کے ساتھ 75 واں یوم جمہوریہ منایا گیا

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض مین 75 ویں یوم جمہوریہ تقریب روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ایمبیسی احاطہ میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے قومی ترنگا لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد انھوں نے صدر جمہوریہ ہند کا قوم کے نام دیا گیا پیام پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل نے مہمانان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یوم جمہوریہ تقریب کی خصوصیت اور اہمیت یہ ہے کہ

 

ہم یہ تقریب دستور ہند اپنانے کے 75 ویں سال اور امرت کال میں یہ جشن منارہے ہیں تقریب میں بہت بڑی تعداد مین شریک مرد و خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ خطاب سے قبل ڈاکٹر سہیل نے ایمبیسی احاطہ میں نصب مہاتماگاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور خراج پیش کیا۔

 

اس موقع پر رقص و قومی نغمات پر مشتمل ایک رنگارنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ جس میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض، انڈین پبلک اسکول ریاض اور انڈین کمیونٹی کی خواتین شامل تھین۔ ایمبیسی کے رنگارنگ ماحول میں بھارت ماتا کی جئے  “جئے شری رام”کے نعرے بھی بلند ہورہے تھے۔ سعودی عرب میں جمعہ کی ہفتہ واری تعطیل کی وجہ سے تقریب مین کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ ایمبیسی

 

کا وسیع احاطہ تنگ دامنی کا شکوہ کر رہاتھا۔ مہمانان، سفارت کار اور کمیونٹی اراکینِ نے ایک دوسرے کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button