جنرل نیوز

سینئر کانگریس قائد نظام آبادحامد بن غانم نے کی حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی زبردست تہنیت 

نظام آباد:17/فروری (پریس نوٹ) سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی و میناریٹی کے اہم عہدہ پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے فائز کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد کے موقع پر سینئر کانگریس قائد و سابقہ چیرمین ٹاؤن میناریٹی سیل نظام آباد مسٹر حامد بن غانم نے محمد علی شبیر کی زبردست قد آور پھول کے ہارکے ساتھ گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی

 

اور مبارکبا دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر حکومتی مشیر محمدعلی شبیر نے شاندار پھول کے ہار کے ساتھ تہنیت پیش کرنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ حامد بن غانم کے ساتھ ان کے دیرنہ و گہرے مراسم ہیں جسے وہ کھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین سید نجیب علی، ناصر بن سعید غانم، جاوید اکرم، نرالہ رتناکر و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button