جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق محمد خلیل نامی نوجوان اسد بابا نگر کشن باغ میں رہا کرتے تھے۔ کل رات جھگڑے کے بعد ان پر چار افراد نے تیز دھار خنجروں سے حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا۔

 

اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا گیا ہے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمین کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جا سکے۔

 

مقتول کے خاندانی ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد  نوجوان اپنے والد کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ اس پر حملہ کر دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button